خوش نصیب ہے وہ بھائی ! جس کی بہن اس کو اپنی جان سے بھی زیادہ پیار کرتی ہے ۔

.ملتی ہے یوں تو ہر طرف زمانے کی خوشی مگر جو بات بھائیوں میں ہے وہ کسی اور میں کہاں۔

اے میرے پیارے رب ! میری دعاؤں میں اتنا اثر کردے کہ میرے بھائیوں کا دامن خوشی سے بھرا رہے ان کے راستے میں کوئی بھی رکاوٹ ہو اسے دور کر دے سدا ان کے سر پر رحمت کا سایہ کردے۔

.جب وقت ملے تو دیکھنا رشتوں کی کتاب کھول کر بہن کا رشتہ ہر رشتے سے لا جواب ہوتا ہے ۔

بھائی کی موجودگی میں بہن بے فکر ہوتی ہے اور وہ دنیا والوں کی فکر نہیں کرتی ۔

بہنوں کو سب سے زیادہ رولاتے بھی بھائی ہیں اور ہنسانے بھی بھائی ہیں ۔

بہن چھوٹی ہو یا بڑی ہمیشہ اپنے بھائی کا خیال رکھتی ہے ۔

بھائی بہن کی ڈھال ہوتا ہے چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا اسے پتا ہوتا ہے کہ اس کی بہن اس کی ذمہ داری ہے ۔

دنیا کا سب سے خوبصورت رشتہ بھائی بہن کا ہوتا ہے ۔

بھائی ہی بہنوں کے محافظ ہوتے ہیں اور بہنیں بھائیوں کی جان ہوتی ہے ۔

بھائی وہ ہوتے ہیں جن کے دل میں ہمیشہ اپنی بہن کے لئے پیار رہتا ہے ۔

بڑے بھائی کا ہونا بھی کسی نعمت سے کم نہیں وہ ہمیں غلط راستے سے روکتے ہیں ۔

ایک بہن کے لئے سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہوتی ہے کہ جب اس کا بڑا بھائی کہتا ہے تو بلکل اپنے بڑے بھائی پر گئی ہو ۔

بھائی اپنی بہن سے چاہے کتنی ہی لڑائی کیوں نہ کرلے لیکن اپنی بہن کی آنکھ میں آنسو تک نہیں دیکھ سکتا ۔

بھائی اور بہن کے درمیان اگر لڑائی نہ ہو تو زندگی بہت بورنگ لگتی ہے ۔

خوش نصیب ہے وہ بھائی جس کی بہن اس کو اپنی جان سے بھی زیادہ پیار کرتی ہے ۔

بھائی جب تنگ کرتے ہیں تو بہت غصہ آتا ہے مگر جب نہیں ہوتے تو بہت یادآتے ہیں ۔

باپ کے بعد بھائی ہی ہوتے ہیں جو بہنوں کے نخرے اٹھاتے ہیں ۔ 

بھائیوں کے حق میں مانگی ہوئی بہنوں کی دعا کبھی رد نہیں ہوتی

بھائی بہنوں کی جان ہوتے ہیں اللہ پاک تمام بہن بھائیوں کی جوڑی سلامت رکھے آمین

ایک بھائی ایک باپ کی طرح پیار کرسکتا ہے ۔ اور ایک بہترین دوست کی طرح مدد بھی بڑا بھائی ہی کر سکتا ہے ۔

ملتی ہے ہر طرف سے یوں تو زمانے کی ہر خوشی لیکن جو بات بھائیوں میں ہے کسی اور میں کہاں

بڑے بھائی کا ہونا بھی کسی نعمت سے کم نہیں وہ ہمیں غلط راستے سے روکتے ہیں یا اللہ ہر بہن کے بھائی کی حفاظت کرنا آمین

جیسے دونوں آنکھیں ایک ساتھ خاص ہیں ویسے ہی بھائی بھائی کا رشتہ بھی خاص ہے ۔

بڑا بھائی کبھی نہیں کہے گا کہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے لیکن وہ آ پکو دنیا میں سب سے زیادہ چاہتا ہے ۔

چھوٹے بھائیوں پر بڑے بھائیوں کا ایساہی حق ہے ، جیسے باپ کا بیٹے پر ۔

بھائی وہ ہوتا ہے جو آپ کی حمایت اپنے دل سے کرتا ہے اور اس سے بھی بہتر ہے وہ جس کے ہوتے ہوۓ آپ کو کسی کی ضرورت نہیں رہتی ۔

بہترین بھائی وہ ہے جو بھائی کو ایمانداری سے سچ بولنے کا مشورہ دے اور آپ کو اچھے کام کرنے کا مشورہ دے ۔

بغیر مقصد کے جو آپ کے ساتھ ہوتا ہے آپکا اپنا بھائی ہوتا ہے ۔

بھائی پریشانی کے وقت میں ہمت اور مصیبت کے وقت میں ساتھ دینے والے ہوتے ہیں ۔

بھائی کے جیسا پیار نہ ہم کسی کو کر سکتے ہیں نہ کوئی ہمیں کر سکتا ہے

اللہ نے بھائی بھائی کے تعلق میں ایک قدرتی محبت رکھی ہے ۔ اس تعلق میں دیکھاوا کم اور حقیقت زیادہ ہوتی ہے ایک دوسرے سے جڑایہ رشتہ وقت اور فاصلوں کا محتاج نہیں ہوتا ۔ اس کا آغاز پیدائش کے ساتھ ہوتا ہے اور زندگی کی سانسوں کے ساتھ جڑ کر چلتا جاتا ہے ۔

بہترین بھائی وہی ہے جس کے جانے کے بعد آپ زندہ رہنا نہیں چاہتے ۔

بھائی ایک ایسا شخص ہے جوضرورت کے وقت ہمیشہ آپ کے پاس ہوتا ہے ۔ آپ کو کبھی گرنے نہیں دیتا

بڑا بھائی ہمارا پہلا دوست اور دوسرا باپ ہوتا ہے ۔

1 COMMENT

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here