Inspirational Islamic Quotes In Urdu

Dive into the profound world of Islamic wisdom with our collection of Islamic Quotes in Urdu. These eloquent and thought-provoking quotes carry the essence of Islamic teachings, beautifully expressed in the Urdu language. Whether you seek spiritual guidance, inspiration, or simply a deeper understanding of Islamic principles, these quotes offer timeless insights that resonate with the heart and mind. Explore the beauty of faith through the lens of Urdu language as we bring you a curated selection of quotes that inspire, educate, and uplift.

Islamic Quotes: Timeless Wisdom and Inspiration

Delve into the profound reservoir of Islamic wisdom through our collection of Islamic Quotes. These timeless words of guidance, faith, and reflection encapsulate the essence of Islamic teachings. Whether you’re seeking inspiration for daily life, a deeper connection to your faith, or simply a moment of contemplation, these quotes provide profound insights. They draw from the rich heritage of Islamic scholars, prophets, and philosophers, serving as a source of spiritual enrichment. Join us as we explore the beauty and depth of Islamic Quotes, offering you a window into the wisdom that has guided and inspired generations for centuries.

Inspirational Islamic Quotes In Urdu

Inspirational Islamic Quotes In Urdu
Inspirational Islamic Quotes In Urdu

ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے

اپنی اولاد اور گھر والوں پر خرچ کرنا بھی صدقہ ہے

Inspirational Islamic Quotes In Urdu
Inspirational Islamic Quotes In Urdu

وقت بنانے والے کے ساتھ وقت گزار وقت کبھی برباد نہیں ہوگا

Inspirational Islamic Quotes In Urdu
Inspirational Islamic Quotes In Urdu

پہلا وہ کھانا جو جنتی کھائیں گے وہ مچھلی کی کلیجی کا کنارہ ہے

Inspirational Islamic Quotes In Urdu
Inspirational Islamic Quotes In Urdu

قران کی دوستی

جو قبر کے اندھیروں سے لے کے پل صراط کی سختیوں تک اپ کا ساتھ نہیں چھوڑتی

اللہ فرماتا ہے میرے بندے اگر اج تو میرے تھوڑے دیے پر راضی ہو گیا ہے تو حشر کے دن میں تیرے تھوڑے اعمالوں پر راضی ہو جاؤں گا

Inspirational Islamic Quotes In Urdu

چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو حقیر نہ سمجھو ممکن ہے وہی اللہ کی رضا کا سبب ہو

بے شک نماز ہی ساتھی ہوتی ہے دنیا سے قبر تک قبر سے حشر تک اور حشر سے  جنت تک

جو ہو رہا ہے اسے ہونے دو تمہارے رب نے تمہاری سوچ سے بہترین تمہارے لیے سوچ رکھا ہے

Inspirational Islamic Quotes In Urdu

مجھے کسی سے کوئی امید نہیں سوائے اللہ کی ذات کے وہی میرا رب ہے وہی میرا سب ہے

خدا کی تلاش میں بھٹکتے پھرنے کی ضرورت نہیں دیکھنے کی نظر سے دیکھو اللہ شہ رگ سے زیادہ قریب تم کو ملے گا

افسوس ناک بات یہ ہے کہ ہم نیکی اس وقت کرتے ہیں جب برائی کے قابل نہیں رہتے

Inspirational Islamic Quotes In Urdu

کتنی دلکش بات ہے نا سمندروں کے رب کو بندے کا ایک انسو پسند ہے

نماز اگر عادت بن جائے تو کامیابی مقدر بن جاتی ہے

Inspirational Islamic Quotes In Urdu

جس نے جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑی اس کا نام جہنم کے اس دروازے پر لکھا جائے گا جس سے وہ داخل ہوگا

میں تو گنہگار ہوں مگر تو بخش دے کیا خطا بھی کوئی چیز ہے تیری عطا کے سامنے

فرشتہ مجھ کو کہنے سے میری تحقیر ہوتی ہے میں مسجود ملائک ہوں مجھے انسان رہنے دو

خوشی چاہیے عبادت کرو سکون چاہیے قران پڑھو صحت چاہیے روزہ رکھو چہرے پر رونق چاہیے تہجد پڑھ لو مشکلات کا حل چاہیے استغفار کرو برکت چاہیے درود پڑھو

میری ذات خاک صحیح میرا رب تو کریم ہے

اپنے بہترین وقت کو نماز میں وقف کرو کیونکہ تمہارے سب کام تمہاری نماز کے بعد قبول کیے جائیں گے

دنیا میں دو ہی اپنے ہوتے ہیں ایک اللہ اور ایک والدین

توبہ کے انسو کا کمال یہ ہے کہ گرتا باہر ہے مگر اندر کی صفائی کر دیتا ہے

دنیا میں جھکنے کی بس ایک ہی جگہ ہے وہ ہے اللہ کے سامنے

مجھے ایسا رب ملا جو برداشت سے زیادہ دکھ نہیں دیتا مگر اوقات سے زیادہ سکھ ضرور دیتا ہے

لوگ ڈھونڈتے رہے کامیابی کو مؤذن ساری عمر کہتا رہا حی الفلاح

ہم سب یہ چاہتے ہیں کہ ہماری موت ایمان پر ہو لیکن یہ کیوں نہیں چاہتے کہ ہماری زندگی ایمان پر ہو

عقل کی کروڑ دلیلیں اللہ سے ایک گناہ بھی معاف نہیں کروا سکتی لیکن ندامت کا ایک انسو زندگی بھر کے گناہ معاف کرا سکتا ہے

خدا کی ذات پہ ہم کو یقین ہے ورنہ دیے جلا کے ہواؤں میں کون رکھتا ہے

سچائی اور نیکی کا راستہ دشوا ضرور ہے لیکن منزل بہت خوبصورت ہے برائی کا راستہ بہت اسان صحیح لیکن منزل تباہی ہی ہے

میری لاک برائیوں کو جانتے ہوئے بھی مجھ سے بے حد محبت کرنے والا صرف میرا اللہ ہے

چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو حقیر نہ سمجھو ممکن ہے وہی اللہ کی رضا کا سبب ہو

 

میرے اللہ میرے دل کو اتنا پاکیزہ کر دے تیری ارزو کے سوا دل میں کوئی تمنا نہ رہے تیری مانو تجھے چاہوں تیری ارزو کروں اس کے سوا زندگی میں کوئی خواہش نہ رہے 

اس کے کن کی امید مجھے تھکنے نہیں دیتی 

مجھے قدرت کے ایک عمل سے بہت پیار ہے سکون آ جاتا ہے یہ لفظ سن کر کہ جو جیسا کرے گا ویسا پائے گا

نیکی کے لیے برائی کا خیال چھوڑ دو پر کبھی بھی برائی کے خیال سے نیکی نہ چھوڑنا

 

دنیا کی محبت اور نفسانی خواہشات انسان کو جنت سے دور اور جہنم کے قریب کر دیتی ہے 

بے شک تمام مشکلات کا حل نماز اور قران پاک ہے اللہ پاک ہم سب کو نماز اور قران پاک پڑھنے اور سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے الہی امین ثم امین

تم اللہ تعالی کے ذکر میں دل لگا لو سکون اوراطمینان تم سے دل لگا لیں گے

 

سادگی سے زندگی بسر کرنے سے انسان خود بھی سکون میں رہتا ہے اور خدا بھی اس بندے سے راضی ہوتا ہے 

یقین ایسا ہو کہ سامنے سمندر ہو اور تم کہو کہ راستہ میرا اللہ بنائے گا

Inspirational Islamic Quotes In Urdu

بہت مایوس تھا زندگی سے پھر اواز ائی حی الفلاح

زندگی ہر شخص کی گزرتی ہے بہترین زندگی وہ ہے جو رب تبارک و تعالی کے لیے وقف ہو جائے 

اگر غیر محرم مخلص ہوتا تو میرا اللہ پاک کبھی اس سے پردے کرنے کا حکم نہیں دیتا

Inspirational Islamic Quotes In Urdu

جس طرح بخار میں منہ کا ذائقہ کڑوا ہو جاتا ہے اور کھانے میں لذت محسوس نہیں ہوتی اس طرح گناہوں میں مبتلا رہنے سے عبادت کی لذت سے محروم رہتی ہے

ہمیشہ یہی سوچ کے جیو کے میرے رب نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اگر وہ مجھے میرے اعمال کے برابر دیتا تو میرے پاس اج کچھ بھی نہ ہوتا

پاک ہے وہ ذات جو سیاہ رات میں سیاہ چٹان پر سیاہ چیونٹی کی حرکت سے بھی واقف ہے

اے بہت جلد راضی ہونے والے رب میری دعا قبول فرما اور میرے تمام گناہ معاف کردے

جب ٹھوکر کھا کر بھی نہ گرو تو سمجھ لو دعا نے تھام لیا ہے

اللہ کا ذکر اپنے ہاتھ کی انگلیوں پہ کیا کرو
کیونکہ جب آپ اپنی قبر کے اندھیرے میں رہوں گے
تو یہ انگلیاں روشنی کا کام کریں گئیں

بچوں کو دینی تعلیم لازمی دیں
کیونکہ اگر ایک ماں دیندار ہو گی
تو دین نسلوں تک پہنچ جائے گا

بےشک زندگی تھکا دینے والی چیز ہے اور جب تم تھک جاؤ
تو اپنے رب کو یاد کر لیا کرو کیونکہ سکون تو صرف اللّہ کے ذکر میں ہے

بہت نوازا ہے اس پاک ذات نے مجھے
میری عبادت کے برابر ملتا تو شاید کچھ نہ ملتا

 

جو اللہ سے نہیں مانگتے وہ پھر سب سے مانگتے ہیں

اللہ کو راضی کرو
وہ تجھے راضی کر دے گا

خدا کے نام سے ہر چیز کا آغاز کرتا ہوں
اسی پر ہے بھروسہ اسی پر ناز کرتا ہوں

اپنی زندگی ایسے جیو کہ اللہ تعالی کو پسند آجاؤ
دنیا والوں کی سوچ تو روز بدلتی رہتی ہے

موت کا ایک دن مقرر ہے وہ ہر حال میں آئے گی دعا کریں جہاں بھی جس جگہ بھی آئے ہمارا خاتمہ ایمان پہ ہو
(آمین ثم آمین )

تم کرتے وہ ہو جو تم چاہتے ہو لیکن ہوتا وہی ہے جو میں چاہتا ہوں
تم وہ کرو جو میں چھتا ہوں پھر وہی ہوگا جو تم چاہتے ہو

اللہ میرے رزق کی برکت نہ چلی جائے
دو روز سے گھر میں کوئی مہمان نہیں ہے

اگر انسان کو تکبر کے بارے میں اللہ کی ناراضگی اور سزا کا علم ہو جائے تو بندہ صرف فقیروں اور غریبوں سے ملے اور مٹی پر بیٹھا کرے

اذان فجر ایسا الارم ہے جو قسمت والوں کو ہی بیدار کرتا ہے

کسی کے گھر جاؤ تو اپنی آنکھوں پر قابو رکھو
اور جب اس گھر سے نکلو تو اپنی زبان قابو میں رکھو
تاکہ وہاں کی عزت اور راز دونوں محفوظ رہیں

قرآن پڑھتے ہوئے لگتا ہے جیسے وہ دلاسہ دے رہا ہو
میں ہوں نہ تمھارے ساتھ

پیسہ آجانا یا مشہور ہوجانا کامیابی نہیں ہوتی
پانچ وقت کی نماز پڑھنا اور اپنے رب کے قریب ہو جانا کامیابی ہوتی ہے

‏جسے دیکھو اسے اپنے آپ سے بہتر سمجھو
اگرچہ تم اطاعت گزار اور نیکوکار ہو اور وہ گناہ گار ہو
ہو سکتا ہے کہ یہ تمہاری آخری اطاعت و نیکی ہو اور وہ اس کا آخری گناہ ہو
تم گناہ گار ہو جاؤ اور وہ نیکو کار بن جاۓ

خدا کی تلاش میں بھٹکتے پھرنے کی ضرورت نہیں
دیکھنے کی نظر سے دیکھو
اللہ شہ رگ سے زیادہ قریب تم کو ملے گا

اللّٰہ تعالیٰ کو پسند ہے وہ دل جس میں اس کی مخلوق کے لئے درد اور احساس ہو

اللہ کی رحمت گھیر لیتی ہے اس مکان کو
جو سن کر اُٹھ جاتا ہے فجر کی اذان کو

تجھے تیری اوقات کا اس دن پتا چلے گا
جب لوگ تجھ پہ مٹی ڈال کر ہاتھ بھی تجھ پہ ہی جھاڑیں گے

ایمان اور حیا دو ایسی چیزیں ہیں
جن میں سے ایک چلی جائے
تو دوسری خود بخود ختم ہو جاتی ہے

اس کے در پے سکوں ملتا ہے
اس کی عبادت سے نور ملتا ہے
جو جھک گیا اللہ کے سجدے میں
اسے دل کا سکوں ضرور ملتا ہے

بے حد محبت کے بدلے بے حد نفرت دیتے ہیں یہاں کے لوگ
چل رب کے دروازے پہ چلتے ہیں
وہاں ایک آنسو کے بدلے خود خدا ملتا ہے

فکر دنیا کر کے دیکھا فکر عقبی کر کے دیکھ
سب کو اپنا کر کے دیکھا رب کو اپنا کر کے دیکھ

مجھے اپنے رب پر پورا یقین ہے
اور اسی پر یقین ہے
وہ میری شہ رگ سے زیادہ میرے قریب ہے
وہ ضرور میری سنے گا

اگر اللہ تمہارا مددگار ہے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو پھر کون ہے کہ تمہاری مدد کرے اور مومنوں کو چاہئے کہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں

‏اپنى پریشانیوں کو نمازوں میں بدل دو
الله مسائل کو نعمت میں بدل دے گا

اس کے در پہ دل کو سکون ملتا ہے
اس کی عبادت سے چہرے کو نور ملتا ہے
جو جھک گیا اللہ کے سجدے میں
اسے کچھ نہ کچھ ضرور ملتا ہے

جس نے گنہگاروں کی دنیا اتنی خوبصورت بنا دی
سوچو اس رب کی جنت کتنی حسین ہوگی

جب تک ہم اللہ کے راستے پر ثابت قدمی سے چلتے رہیں گے
تب تک کوئی بھی ہمیں جھکانے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا

کسی فیصلے کے وقت بات اگر قرآن تک پہنچ جائے
تو فیصلہ قرآن کے اوپر ہاتھ رکھ کر نہیں
بلکہ قرآن کے اندر سے پڑھ کے کریں

جب حالات جھکا دیں
اٹھیں اللّه سے رجوع کریں
جب عروج پر ہوں جھک جائیں
اللّه کا شکر ادا کریں

اللّه کے ساتھ جن لوگوں کا تعلق جتنا زیادہ ہوتا ہے ان لوگوں میں معاف کرنے کی صلاحیت اتنی زیادہ پیدا ہو جاتی ہے
میں الله سے آپ کے لیے دعا گو ہوں جو مشرق سے مغرب کا مالک جو ارض و سماء کاخالق جو بخشنا چاہے تو سو سال کے گناہ ایک پل میں معاف کر دیتا ہے
وہ الله آپ کو صحت اور کامل ایمان والی زندگی عطا فرماۓ اور اپنے خزانوں سے وسیع رزق حلال عطا فرما
آمین

ایک مٹی کے بنے انسان کی محبت میں اتنی طاقت ہوتی ہے
کہ دل کا قرار اور آنکھوں کی نیند چھین لیتی ہے
مالک الملک کی محبت کا عالم کیا ہوگا؟

300+ Best Inspirational Islamic Quotes In Urdu

مسلمانوں کے زوال کی وجہ عبادت میں کمی نہیں
بلکہ دین کو عبادت تک محدود رکھنا ہے

‏سادگی ایمان کی علامت ہے، حیا اور کم بولنا ایمان کی شاخیں ہیں

ایک رات ایسی بھی آۓ گی
جس میں ساری رات اس خوشی سے نیند نہیں آئے گی
کہ صبح مدینہ کے لیے سفر کا آغاز ہو گا

جس طرح بخار میں منہ کا ذائقہ کڑوا ہو جاتا ہے اور کھانے میں لذت محسوس نہیں ہوتی اسی طرح گناہوں میں مبتلا رہنے سے عبادت کی لذت سے محروم رہتی ہے

واحد اللّٰہ کا در ہے
جہاں بغیر بلاوے کے بھی چلے جاؤ تو شرمندگی نہیں ہوتی
بلکہ سکون ملتا ہے

پریشانیاں بڑھ جائیں تو خدا کے سامنے رو لیا کریں
بے شک وہ ستر ماوں سے زیادہ پیار کرنے والا ہے

توبہ روح کا غسل ہے
جتنی بار کی جائے
روح میں نکھار پیدا ہوتا ہے

سر سجدے میں دل میں دغا بازی ہو
ایسے سجدے سے بھلا کیسے خدا راضی ہو

300+ Best Inspirational Islamic Quotes In Urdu

یااللہ جو ہاتھ تیرے آگے پھیلتے ہیں
انہیں اپنے بندوں کے آگے پھیلانے سے بچا

ایک بات پر ایمان رکھیں جو انسان ہمارے حق میں بہتر نہ ہو
اللہ اس انسان کو ہم سے دور کر دیتا ہے

ہم اللہ کی وہ تخلیق ہیں
جو اپنےخالق کی طرف تب دوڑتے ہیں
جب اس کی مخلوق ہمیں تنہا چھوڑ دیتی ہے

اگر کوئی تم کو صرف اپنی ضرورت کے وقت یاد کرتا ہے
تو پریشان مت ہونا بلکہ فخر کرنا کہ اس کو اندھیروں میں روشنی کی کرن میں تم نظر آئے ہو

جس نے جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑی اس کا نام جہنم کے اس دروازے پہ لکھا جاے گا جس سے وہ داخل ہوگا

تین اشخاص کی توبہ قبول ہوتی ہے
اپنی غلطی پر شرمندہ ہو
اور اپنی غلطی پر اللہ تعالٰی سے توبہ کی طلب کرئے
آئندہ اس غلطی کو نہ دہرانا کا عہد کرئے

قبر کی پہلی اور انتہائی وحشت ناک رات کی تیاری ابھی آج سے شروع کریں وہاں صرف اعمال کام آتے ہیں اعمال بھی صرف صحیح عقیدے کے ساتھ

300+ Best Inspirational Islamic Quotes In Urdu

کوئی رابطہ نہیں دعا کے سوا کوئی سنتا نہیں
اللہ کے سوا اس بات کو اپنے دل میں بٹھا لو
مشکل میں کوئی ساتھ دیتا نہیں اللہ کے سوا

بےشک جن لوگوں کی زبان ہمیشہ دوسروں کے لئے دعا میں متحرک رہتی ہیں خدا کبھی بھی ان کی جھولی خالی نہیں رکھتا

اللہ تعالیٰ ہمیں روز اک صبح عطا کرتا ہے
جو دودھ کی طرح صاف اور شفاف ہے
مگر افسوس ہم روزانہ اس کو اپنے جھوٹ وفریب سے کالا کر دیتے ہیں

اللہ کے نزدیک بہترین انسان وہ ہے
جس کا وجود دوسروں کے لیے فائدہ مند ہو
اللہ تعالی ہمیں لوگوں میں آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشے
آمین

300+ Best Inspirational Islamic Quotes In Urdu

گناہوں کو آسان سمجھنے سے پرہیز کرو
کیونکہ گناہ تمہیں دنیا میں ذلت و خواری کا لباس پہنا دیں گے
اور آخرت میں خدا کے غضب کا لباس پہنا دیں گے

گناہ کو پھیلانے کا ذریعہ بھی مت بنو
کیونکہ ہوسکتا ہے آپ تو توبہ کرلیں
پر جس کو اپنے گناہ پر لگایا ہے
وہ آپ کی آخرت کی تباہی کا سبب بن جائے

جہاں پانی بہتا ہے وہاں سبزہ اگتا ہے اور جہاں ندامت کے آنسو بہتے ہیں وہاں رحمت خداوندی کا نزول ہوتا ہے

اپنا فائدہ سوچے بنا سب کے ساتھ اچھائی کرو
کیوں کے جو لوگ پھول تقسیم کرتے ہیں
ان کے ہاتھوں میں خوشبو ضرور رہ جاتی ہے

کلمہ پڑھنے سے ایمان تازہ رہتا ہے
لا الہ الا الله محمد رسول الله
جس کو بھی سینڈ کرو گے
وہ کلمہ آپ کی وجہ سے لازمی پڑھے گا

کیوں نہیں سمجھتے ہم اس بات کو اے زمانے والوں؟
جب رب کائنات نے واضح فرما دیا حقوق اللّٰہ معاف کر سکتا ہوں
حقوق العباد نہیں

‏گناہ نہیں چھوٹ رہا یہ فکر کی بات ہے
مگر ضمیر، ملامت بھی نہیں کر رہا، یہ خطرے کی بات ہے

ہر بندہ چاہتا ہے میرا رب مجھ سے راضی رہے
مگر خود رب سے راضی نہیں ہوتا

اللہ اصلیت دکھا دیتا ہے
ہر رشتے کی ہر تعلق کی ہر محبت کی ہر انسان کی
سب دکھا کے آدمی سے پوچھتا ہے
اب بتا تیرا میرے سوا اور کون ہے

سننے والا سن کر
دیکھنے والا دیکھ کر
اور سہنے والا سہہ کر
جب خاموش ہوجائے تو سمجھ لینا کہ اب
اس کا معاملہ رَب کی عدالت میں پہنچ گیا ہے

زندگی کے ہر گزرتے دن میں اگر آپ کو ایک لمحہ بھی خوشی کا میسر ہو تو اسی لمحے کا شکریہ ادا کیا کریں اپنی زبان اور دل کو اللہ کی ناشکری سے بچائیں۔

اللّٰہ پاک کو اپنے بندوں کا سردیوں میں کیا گیا وضو
اور گرمیوں میں رکھے گیے روزے بے حد پسند ہوتے ہیں

رب سے جب کچھ مانگو تو رب کو ہی مانگو
کیونکہ جب رب تمہارا ہے تو سب کچھ تمہارا ہے

حقیقت روبرو ہو تو اداکاری نہیں چلتی
خدا کے سامنے بندوں کی مکاری نہیں چلتی
تمہارا دبدبہ خالص تمہاری زندگی تک ہے
کسی کے قبر کے اندر کسی کی زمینداری نہیں چلتی

اللہ پر ہمیشہ بھروسہ رکھو کیونکہ
اللہ وہ نہیں دیتا جو تمہیں اچھا لگتا ہے
بلکہ وہ دیتا ہے جو آپ کے لیے اچھا ہوتا ہے

اس خدا سے ڈرتے رہو جس کی صفت یہ ہے
کہ اگر تم بات کرو تو وہ سنتا ہے
اگر دل میں رکھو تو وہ جانتا ہے

پتا نہیں کیا جادو ہے سجدے میں
جتنا جھکتا ہوں اتنا اوپر جاتا ہوں

نام میں نے جب محمد مصطفے ﷺ کا لے لیا
میرے لب نے میرے لب کا بڑھ کے بوسہ لے لیا

اے بہت جلد راضی ہونے والے رب میری دعا قبول فرما اور میرے تمام گناہ معاف کردے

اس سال اللہ گناہوں کی زندگی سے نجات دے کر
اپنے پسندیدہ انسانوں کی فہرست میں شامل کرے آمین

سچائی اور نیکی کا راستہ دشوار ضرور ہے
لیکن منزل بہت خوبصورت
برائی کا راستہ بہت آسان سہی
لیکن منزل تباہی ہی ہے

زندگی ہر شخص کی گزرتی ہے
بہترین زندگی وہ ہے
جو رب تبارک تعالی کے لیے وقف ہو جائے

اگر آپ کا رب آپ سے ناراض ہو اور استغفار سے بھی کام نہ بنے
تو اس کی مخلوق کو خوش کرنے کی کوشش کریں

کون کہتا ہے کہ خدا نظر نہیں آتا
ایک وہی تو نظر آتا ہے جب کوئی نظر نہیں آتا

اے آتش دوزخ نہ دیکھ اتنے غصب سے مجھ کو
وہ بڑا رحیم ہے جس کا گنہگار ہوں میں

قرآن پاک پتھر دلوں کو موم کرتا ہے
ٹوٹے دلوں کو جوڑتا ہے اور بیمار دل کی شفا ہے

وہ ساتویں آسمان پہ رہنے والا رب
ہم زمین پر بسنے والوں کا درد
ہمارے ساتھ جینے والے انسانوں سے زیادہ بہتر جانتا ہے
الحمدللہ

نیکیوں پر غور و فکر نیکیوں کی ترغیب دیتا ہے اور گناہوں پرپشیمانی گناہ چھوڑنے پر آمادہ کرتی ہے

غم اور مشکلات صرف اللہ کو بتایا کرو
اس یقین کے ساتھ کہ وہ تمہیں جواب بھی دے گا
اور تمہاری تکلیف بھی دور کرے گا

ﷲ فرماتا ہے میرے بندے اگر آج تو میرے تھوڑے دیئے پر راضی ہو گیا تو حشر کے دن میں تیرے تھوڑے اعمالوں پر راضی ہو جاؤ گا

Inspirational Islamic Quotes In Urdu

کسی نے پوچھا ہمیں کیسے پتا چلے گا کہ ہماری نماز قبول ہوئی یا نہیں ⁦
تو فرمایا گیا کہ اگر اگلی نماز کی توفیق مل جائے تو سمجھ جانا کے تمہاری پچھلی نماز قبول ہو گئی

⁦یکطرفہ محبت صرف خدا کر سکتا ہے
انسانوں میں اتنا ظرف نہیں ہوتا کہ
یکطرفہ طور پر تمام عمر نبھاتے چلے جائیں

جس مظلوم کو بادشاہ سے انصاف نہ مل سکے اسے خدا انصاف دلاتا ہے

خوف خدا ایک ایسا چراغ ہے جس میں
نیکی اور بدی صاف نظر آتے ہیں

زمزم جیسا کوئی پانی نہیں نماز جیسی کوئی عبادت نہیں قرآن مجید جیسی کوئی کتاب نہیں کلمہ جیسی کوئی دولت نہیں

جو اللہ کی یاد میں وقت گزارتے ہیں
وہ کبھی بھی پریشان نہیں ہوتے

‏الله سے ہمیشہ خوبصورت ‏گمان رکھو
‏فقط ایک وہی ذات ہے
‏جو اندھیروں میں دیا جلائے رکھنے پر قادر ہے
‏بس وھی ھے جو مضطرب دلوں کو سکون بخشتا ہے
‏اے الله ہم سے راضى ہو جا اور ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیاب فرما
آمين

Inspirational Islamic Quotes In Urdu

غیروں سے مانگا تو ذلت ملی
اللہ تعالیٰ سے مانگا تو عزت ملی

اللہ کے معاملے میں اتنا نہ سوچا کرو
آنکھیں بند کر کے اعتبار کر لیا کرو
کیونکہ یہ معجزوں کا راستہ ہے

سکن کے لیے وضو کا پانی
جگر کے لیے قرآن کی تلاوت
صحت کے لیے نماز
اور خوش رہنے کے لیے اللہ کا ذکر کیا کرو
اچھی بات پھیلانا صدقہ جاریہ ہے

میرا عظیم رب‎ ہمیشہ آپ کا حامی و ناصر رہے ایسے معاملات جن پہ آپکا اختیار نہیں اور جہاں آپ بے بس ہیں ان میں پروردگار سدا آپکی مدد فرماۓ‎
اور کبھی تنہا نہ چھوڑے
آمين

لوگ زندگی کو زندگی سمجھ بیٹھے ہیں
اصل زندگی تو موت کے بعد آۓ گی
سچ کہتا ہوں لوگوں سمجھ جاؤ اب
بہت کالی ہے قبر کی جو رات آۓ گی

امید کا دامن کبھی مت چھوڑیں
کمزور تمھارے حالات ہوسکتے ہیں
اللہ تعالیٰ کی ذات نہیں

انسان کی تربیت کے لیے اتنا کافی ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے

کبھی کبھی زندگی ایسی ٹھوکر مارتی ہے
کہ انسان سیدھا سجدے میں جا گرتا ہے

Inspirational Islamic Quotes In Urdu

وہ خدا ہی ہے جو ایک سجدے سے اپنا بنا لیتا ہے
ورنہ یہ انسان تو جان لے کے بھی راضی نہیں ہوتے

چھن جانے میں بھی مصلحت خدا ہوتی ہے
ہر چیز کا پاس رہنا بھی بہتر نہیں ہوتا

دوسروں کو خود سے بہتر ہی سمجھو
کیا پتا اللہ سے اس کا معاملہ ہم سے زیادہ بہتر ہو

‏دنیا میں سب سے زیادہ لکھی جانے والی کتاب ہمارا نامہ اعمال ہے اور روز قیامت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب بھی ہمارا نامہ اعمال ہوگی اپنی اس کتاب کے مصنف آپ خود ہی ہیں لہذا اس پر محنت کیجئیے اس کو سنوار دیجیئے

Inspirational Islamic Quotes In Urdu

مجھے ایسا رب ملا جو برداشت سے زیادہ دکھ نہیں دیتا
مگر اوقات سے زیادہ سکھ ضرور دیتا ہے

جب راستے اور رابطے اللہ سے جڑ جائیں
تو پھر دل نہیں ٹوٹا کرتے

اذان کے 1760 حروف ہیں.!!
اذان خاموشی سے سننی چاہئے..!!
اذان کے 1 حروف کے بدلے 1500 نیکیاں ہیں..!!
مکمل اذان سے 26,40,000 نیکیاں ملتی ہیں..!!
اگر آپ کے پاس پیکج ہے تو دوسروں کو بھی آگاہ کیجئے..!!
اور شیطان آپ کو سینڈ کرنے سے روکے گا

تمہارا ایک ہی رب ہے پھر بھی تم اسے یاد نہیں کرتے
لیکن اسکے کتنے بندے ہیں پھر بھی تم کو نہیں بھولتا

خوشی چاہیے عبادت کرو
سکون چاہیے قرآن پڑھو
صحت چاہیے روزہ رکھو
چہرے پہ رونق چاہیے تہجد پڑھ لو
مشکلات کا حل چاہیے استغفار کرو
برکت چاہیے درود پڑھو

اللہ پاک جب کسی کو اپنی قربت عطا کرنے لگتا ہے
تو سب سے پہلے اُس کا اخلاق اچھا کر دیتا ہے

جب کوئی امید نہ ہو تب زیادہ یقین سے مانگو
کیوں کہ معجزے خدا کی شان ہیں

اتنی لمبی راتوں کے باوجود اگر فجر کی نماز نصیب نہیں ہوتی تو یہ اللہ تعالی سے تعلقات خراب ہونے کی نشانی ہے اللہ تعالی ہميں پانچ وقت کا سچا اور پکا نمازی بنائے
آمین

میں نے غلطی کی، اس نے پردہ ڈال دیا
میں نے سجدہ کیا، اس نے تھام لیا

‏کیا یہ کم ہے کہ میرے خدا نے مجھے
اپنے محبوب کا امتی کر دیا
الحمدللہ

Inspirational Islamic Quotes In Urdu

ایک غیبی اصول یہ بھی ہے جو چیز تم تقسیم کرو گے
اسی چیز کی تمہارے پاس فراوانی ہو جائے گی
پھر وہ دولت ہو علم ہو عزت ہو یا محبت ہو

جو ہو رہا ہے اسے ہونے دو تمہارے ربﷻ نے تمہاری سوچ سے بہترین تمہارے لئے سوچ رکھا ہے

اگر تم اپنے رب پر بہت بھروسہ رکھتے ہو تو یہ بھی جان لو کہ تمہارا رب اس بھروسے کو کبھی ٹوٹنے نہیں دے گا

دوسروں کو معاف کرنا سیکھو
اللہ تعالی معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

اللہ والوں سے تعلق رکھو طبیعت ٹھیک رہے گی
یہ وہ حکیم ہیں جو لفظوں سے علاج کرتے ہیں

جب ہمارے جینے کی وجہ اللہ ہوگی
تب ہمارے مایوس ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہوگی

اللہ تعالی کو سب جگہوں سے زیادہ محبوب مساجد ہیں اور سب سے زیادہ ناپسندیدہ جگہ بازار ہیں

جب آپ غمگین ہوجائیں اور پریشانیاں بڑھ جائیں اور کوئی راستہ نہ ملے تو اللہ کے سامنے خوب رو لیا کرو

سخت سردی میں نرم گرم بستر چھوڑ کر
رب کے حضور سجدہ کرنا بندگی کا اعلی مقام ہے

سورج کے ڈھلنے سے پہلے
سانسوں کا چراغ بجھنے سے پہلے
ایک بار مدینے کی تجلی دکھادے مولا
قبر کے اندھیروں میں جانے سے پہلے

Inspirational Islamic Quotes In Urdu

مشکل میں اللہ کو یاد رکھنا مشکل نہیں
اصل مشکل آسانی میں اسے یاد رکھنا ہے

اللہ پاک کو راضی کرنے
کا سب سے بہتر طریقہ نماز ہے

عبادتیں جھکنے سے مشروط نہیں نیتوں کی پابند ہوتی ہیں
نیتوں میں کھوٹ ہو تو برسوں کی ریاضت بیکار جاتی ہے

گناہ کے چھوٹا ہونے کی طرف نہ دیکھو
بلکہ یہ دیکھو کہ تم نافرمانی کس کی کر رہے ہو

گناہ کے چھوٹا ہونے کی طرف نہ دیکھو
بلکہ یہ دیکھو کہ تم نافرمانی کس کی کر رہے ہو

گناہ کو گناہ سمجھتے رہنا چاہیے
اللہ سے ہر وقت ڈرتے رہنا چاہیے
نہ جانے کون سے حالات میں زندگی کی شام ہو جائے
اللہ سے ہر وقت توبہ کرتے رہنا چاہیے

وقت بنانے والے کے ساتھ وقت گزارو
وقت کبھی برباد نہیں ہو گا

میری تھکن ساری دنیا
میرا سکون صرف ذکر الہی

روز گناہ کرتا ہوں وہ چھپاتا ہے اپنی رحمت سے
میں مجبور اپنی عادت سے، وہ مشہور اپنی رحمت سے

بن مانگے ہی مل جاتی ہیں تابیریں کسی کو
کوئی خالی ہاتھ رہ جاتا ہے ہزاروں دعاوں کے بعد

مایوس وہ ہوتا ہے جو اللہ پہ یقین نہیں رکھتا اور محروم وہ ہوتا ہے جو اللہ کی دی ہوئی بے شمار نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتا

رجوع اور عروج میں چاروں حروف ایک جیسے ہیں
بس تم اپنے رب کی طرف رجوع کرو
وہ تمھیں عروج عطا فرمائے گا

بندہ سو بار گناہ کرکے معافی مانگنا تو وہ سو بار معاف کر دیتا ہے وہ کریم ہے وہ ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے بندے اس کی دہلیز پے جب بندہ اس کی دہلیز پہ توبہ کرتے ہیں معافی مانگتے ہیں وہ یہ نہیں دیکھتا کہ اس نے گناہ کتنے ہیں

Inspirational Islamic Quotes In Urdu

نماز کی طرف میرے قدم اپنے آپ اٹھ گئے
اپنی عمر کے لوگوں کو جب میں نے مرتے دیکھا

رب کو اوپر نہ ڈھونڈ ذرا سی گردن نیچے کر رب تجھے اپنے دل میں ملے گا

سخی کبھی مفلس نہیں ہوتا
جو لوگوں میں بانٹتا ہے
اللہ تعالی اسے بہت زیادہ دیتا ہے

اگر اللہ نے تمھیں ہر نعمت دی ہے
تو پھر بھی اپنے رب کو یاد کرنا مت بھولو

رب کو ہماری نہیں
بلکہ ہمیں رب کی ضرورت ہوتی ہے

‏اے گناہ کرنے والے گناہ کرتے ہو اور پھر ہنستے ہو
تمہارا یہ ہنسنا اس گناہ سے بڑا گناہ ہے

 

Islam, one of the world’s significant religions, is a monotheistic confidence that follows its beginnings to the seventh 100 years in the Bedouin Landmass. At its center, Islam focuses on the confidence in one God, Allah, and the direction gave through the Prophet Muhammad, who is viewed as the last courier of God. The Quran, Islam’s blessed sacred text, fills in as a complete aide for Muslims, containing lessons on religious philosophy, ethical quality, regulation, and direction for day to day existence. Key to Islamic practice are the Five Mainstays of Islam, which incorporate the statement of confidence (Shahada), petition (Salat), noble cause (Zakat), fasting during Ramadan (Sawm), and journey to Mecca (Hajj). Islam isn’t simply a religion yet in addition a lifestyle, advancing standards of sympathy, equity, and local area. With more than a billion devotees around the world, it assumes a critical part in forming the way of life and social orders of numerous countries, adding to an honest, different and dynamic worldwide embroidery and custom.

READ: Islamic Quotes In Urdu

Also Check Out:Best Urdu Quotes About Life 

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here